Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، بھارت نے نمیبیا کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، بھارت نے نمیبیا کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
November 9, 2021 --- ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 میں بھارت نے نمیبیا کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا، بھارت نے 133 رنز کا ہدف ایک وکٹ پر پورا کر لیا۔ کوہلی ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے بھی ریٹائر ہو گئے، جدیجہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، بھارت اور نمیبیا دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ سے آؤٹ ہو چکی ہیں۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے آخری گروپ میچ میں بھارتی ٹیم نے فتح کے ساتھ گھر واپسی کا سامان بھی باندھ لیا۔ کامیابی کے ساتھ ہی ویرات کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی میں کپتانی کا دور بھی ختم ہو گیا۔

دبئی میں ہونے والے میچ میں بھارت نے نمیبیا کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دی۔ نمیبیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں پر 132 رنز بنائے، ڈیوڈ ویزے 26، اسٹیفن بارڈ 21 رنز بنا کر نمایان بلے باز رہے۔

بھارت کی طرف سے ایشون اور جدیجہ نے 3، 3، بمرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت نے 133 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ روہت شرما 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کے ایل راہول 54، سوریا کمار یادیو 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

روندرا جدیجا کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔