Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، بھارت نے اسکاٹ لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، بھارت نے اسکاٹ لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرادیا
November 5, 2021 --- ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) بھارت نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 میں اپنے گروپ بی کے مقابلے میں اسکاٹ لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

بھارت نے دبئی میں سکاٹ لینڈ کو تباہ کر دیا، ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد اسکاٹ لینڈ کو 85 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

جواب میں بھارت کی جانب سے کے ایل راہول اور روہت شرما نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 6.3 اوورز میں 2 وکٹوں پر89 رنز بناکر جیت لیا۔ اس جیت کے ساتھ بھارتی ٹیم کے نیٹ رن ریٹ میں زبردست اضافہ ہوا۔