Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، آسٹریلیا کا انگلینڈ کو جیت لیے 126 رنز کا ہدف

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، آسٹریلیا کا انگلینڈ کو جیت لیے 126 رنز کا ہدف
October 30, 2021 --- ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 کے گروپ اے کے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت لیے 126 رنز کا ہدف دیدیا۔

انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا، جو اس کے لیے سود مند ثابت ہوا، آسٹریلوی بلے باز ماسوائے ایرون فینچ کے انگلش باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکے اور پوری ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 125 رنز پر ہتھیار ڈال دئیے۔ ایرون فینچ 44 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر اور ون ڈاؤن بلے باز سٹیو اسمتھ ایک، ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ گلین میکسویل 6، مارکس اسٹوئنس صفر، میتھیو ویڈ 18، ایشٹن ایگر 20، پیٹ کمنز 12 اور ایڈم زمپا ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ جوش ہیزل ووڈ صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس جورڈن نے 3، کرس ووکیز اور ٹمل ملز نے 2، 2 جبکہ عادل رشید اور لیام لیونگ اسٹون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔