Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، افغانستان نے پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دیدیا

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، افغانستان نے پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دیدیا
October 29, 2021 --- ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 کے حوالے سے گروپ بی کے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیدیا۔

افغانستان کی پاکستان کے خلاف پہلی وکٹ 7 رنز پر گری، جب افغان بلے باز زازئی کوئی اسکور نہ بنائے عماد وسیم کا نشانہ بنے۔

افغانستان کی دوسری وکٹ 13 رنز پر گری۔ شاہین آفریدی نے محمد شہزاد کو 8 کے انفرادی اسکور پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

افغانستان کی تیسری وکٹ 33رنز پر گری، حارث روف نے اصغر افغان کو 10 انفرادی اسکور پر اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔

افغانستان کی چوتھی وکٹ 39 رنز پر گری، حسن علی نے رحمان اللہ کا شکار کیا، رحمان اللہ 10 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔ 

افغانستان کی پانچویں وکٹ 64رنز پر گری، کریم جنت 15رنز بنا کر عماد وسیم کا شکار ہوئے۔

افغانستان کی 6 ویں وکٹ 76 رنز پر گر گئی، نجیب زدران 22رنز بنا کر شاداب کا شکار ہوئے۔

افغان ٹیم کے کپتان محمد نبی اور گلبدین نبی 35، 35 رنز ناقابل شکست نمایاں بلے باز رہے۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے سب سے تیز گیند کا ریکارڈ بن گیا، حارث روف نے 153 کلومیٹر کی رفتار سے گیند پھینکی۔

افغان ٹیم کے کپتان محمد نبی نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔