Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے شکست دیدی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے شکست دیدی
November 4, 2021 --- ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے شکست دیدی۔

میگا ایونٹ کے گروپ اے کے میچ میں کینگروز کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے بنگال ٹائیگرز 15 اوورز میں 73 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

شمیم حسین 19، اوپنر محمد نسیم 17 اور کپتان محمود اللہ 16 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جبکہ 7 کھلاڑی ڈبل فگر بھی نہ کراس کرسکے۔

کینگروز کی جانب سے ایڈم زمپا نے 5 بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا جبکہ میچل اسٹاک اور جوز ہیزل نے 2، 2 اور گلین میکسویل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں آسٹریلوی بلے بازوں نے بنگلہ دیشی باؤلرز کی خوب جم کر دھلائی اور 6.2 اوورز میں مطلوبہ ہدف 2 وکٹ گنوا کر حاصل کرلیا۔

کینگروز کی جانب سے کپتان ایرون فینچ 40 اور اوپنر ڈیوڈ وارنر 18 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ میچل اسٹاک 16 اور گلین میکسویل بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد اور شریف السلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔