Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا ولٹیج مقابلہ، بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دیدیا

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا ولٹیج مقابلہ، بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دیدیا
October 24, 2021 --- ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 کے ہائی ولٹیج مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دیدیا۔

ورلڈ ٹی ٹو ئنٹی 2021 کے سپر 12 مرحلے کے اہم مقابلے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 151 رنز بنائے۔

بھارت کا آغاز مایوس کن رہا، اوپنرز کنور لوکیش راہل 3 اور روہیت شرما بغیر کھاتہ کھولے پیسر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے۔ سوریا کمار یادو کو حسن علی نے میدان بدر کیا۔

ریشب پانٹ 39 رنز بناکر شاداب خان کے ہاتھوں کاٹ اینڈ بولد ہوئے، رویندرا جدیجہ 13 کے انفرادی سکور پر حسن علی کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی 57 کے انفرادی سکور پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وکٹ کیپر پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ہاردیک پانڈیا 11 کے انفرادی سکور پر حارث رؤف کی گیند پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ بھونیشور کمار 5 اور محمد شامی صفر کے سکور پر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 اور حسن علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاداب خان اور حارث رؤف کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔