Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ورلڈ وائلڈ لائف ڈے کی مناسبت سے لاہور چڑیا گھر میں مصوری مقابلوں کا انعقاد

ورلڈ  وائلڈ لائف ڈے  کی مناسبت سے لاہور چڑیا گھر میں  مصوری مقابلوں کا انعقاد
March 4, 2021

لاہور (92 نیوز)لاہور کے چڑیا گھر میں ورلڈ وائلڈ لائف ڈے کی مناسبت سے پینٹنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جہاں پر طلبہ نے کینوس پر خوب رنگوں کو اتارا ۔

طلبہ و طالبات لاہور چڑیا گھر کے مہمان بنے ، جہاں انہوں نے وائلڈ لائف ڈے کی مناسبت سے پینٹنگز بنائیں ، کسی نے کینوس پر ہاتھی کو اتارا تو کسی نے شیر اور ہرن کو۔

چڑیا گھر انتظامیہ کی رائے میں وائلڈ لائف کے تحفظ کیلئے اقدامات کیلئے اس طرز کے ایونٹس معاون ثابت ہوتے ہیں۔وائلڈ لائف ڈے کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے حنوط جانور رکھے گئے اور مختلف بینرز اور سٹالز بھی لگائے گئے۔