Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ورلڈ جونیئر سکواش میں پاکستان کا نام روشن کرنیوالی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

ورلڈ جونیئر سکواش میں پاکستان کا نام روشن کرنیوالی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
August 19, 2016
اسلام آباد(92نیوز)ورلڈ جونیئر سکواش میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ایئرچیف سہیل امان نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا پاکستان نے فائنل میں مسلسل7بار چمپئن رہنے والی مصر کی ٹیم کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ تفصیلات کےمطابق چیمپئنز نور خان ایئر بیس پہنچے تو پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان ان کے استقبال کے لیے موجود تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیےاس موقع پر ایئر چیف نے کہا کہ جونیئر سکواش ٹیم نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا پوری قوم کو ان پر فخر ہے،فاتح ٹیم کے لیے انعامات کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ اس موقع پر ورلڈ جونیئر سکواش چمپئنز کا کہنا تھا کہ جیت کی بہت خوشی ہے یہ فتح فیڈریشن اور کوچ کی محنت کا نتیجہ ہے۔ سکواش فیڈریشن کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ورلڈ جونیئرسکواش چیمپئن شپ جیتنا ایک خواب تھا جو طویل عرصے بعد پورا ہوا۔ کھلاڑیوں پر مزید محنت کی جائے گی تا کہ یہ مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کر سکیں۔