Friday, February 3, 2023

ورلڈ بینک کے صدر جم یونگ کم عہدے سے مستعفی

ورلڈ بینک کے صدر جم یونگ کم عہدے سے مستعفی
نیو یارک ( 92 نیوز) ورلڈ بینک کے صدر جم یونگ کم  عہدے سے مستعفی ہوگئے ،وہ  یکم فروری کو  عہدے کا چارج چھوڑ دیں  گے۔ جم یونگ کم   2022 میں اپنے عہدے کی مدت پوری ہونے سے قبل ہی مستعفی ہوگئے ، انہوں نے 2012میں ورلڈ بینک کی صدارت سنبھالی تھی ۔ ورلڈ  بینک کے ترجمان کاکہنا ہے کہ  جم یونگ کم نے ایک نئی انویسٹمنٹ کمپنی کو جوائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،انکے استعفے کی اصل وجہ تو سامنے نہیں آسکی تاہم ذرائع کے  مطابق صدر ٹرمپ سے ان کے اختلافات بڑھ چکے تھے ۔ انہیں سابق صدر باراک اوما نے اس عہدے پر فائز کیا تھا،انکی جگہ اب کرسٹالینا جارجیوا عبوری صدر ہوں گی۔