ورلڈ بینک نے بھی پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
![ورلڈ بینک نے بھی پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2019/01/world-bank.jpg)
کراچی ( 92 نیوز) ایشیائی ڈویلپمنٹ بینک کے بعد ورلڈ بینک نے بھی پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔
ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں سال پاکستان کی شرح نمو تین اعشاریہ چار فیصد تک محدود رہے گی ۔
ورلڈ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ 2020 میں پاکستان کی شرح نمو مزید کم ہوکر دو اعشاریہ سات فیصد تک گرسکتی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کو بحران سے نکلنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات کرنا ہوں گی ۔