Tuesday, October 4, 2022

ورلڈ بینک اجلاس میں معیشت پرمثبت بات کر رہاتھا، احسن اقبال

ورلڈ بینک اجلاس میں معیشت پرمثبت بات کر رہاتھا، احسن اقبال
نیویارک (92 نیوز) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ورلڈ بینک اجلاس میں معیشت پرمثبت بات کر رہاتھا کہ بیان کی وجہ سے سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ سب ایک ہی کشتی میں سوار ہیں ۔ مل کر کوشش کریں گے تو منزل پرپہنچیں گے۔ فوجی ترجمان کی جانب سے وضاحت آ گئی تو مل کرکام کرنا ہوگا۔ اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ احسن اقبال نے کہا ہے کہ قوم اورسپاہیوں کے جذبات کی قدر کرتا ہوں مگرہمارےبھی جذبات ہیں۔جذبات سے کھیلنے کی بجائے مثبت طرف توجہ دی جائے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔قوم اور سپاہیوں کےجذبات کی قدر کرتاہوں مگرہمارےبھی جذبات ہیں۔