Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ورلڈ انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ، امریکا کے کولمین نے سب سے پہلے فنش لائن عبور کی

ورلڈ انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ، امریکا کے کولمین نے سب سے پہلے فنش لائن عبور کی
March 4, 2018

برمنگھم (92 نیوز) انگلینڈ میں ورلڈ انڈور ایٹھلیٹکس چیمپئن شپ کا شاندار انعقاد ہوا جس میں دنیا بھر سے ایتھلیٹس کی شرکت نے ایونٹ کو چار چاند لگا دیے ۔
60میٹر ریس میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا، ۔ شرکا نے جیت کے لیے خوب جان لڑائی ۔
امریکا کے کرسٹن کولمین نے سب سے پہلے فنش لائن عبور کی ۔
اسٹار ایتھلیٹ نے مقررہ فاصلہ چھ اعشاریہ سینتیس سیکنڈز میں طے کیا ۔
400 میٹر ریس میں چیک ری پبلک کے پیول میسلک سب پر بازی لے گئے ۔
800 میٹر ریس میں پولینڈ کے ایڈم نے کامیابی سمیٹی ۔