Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ورلڈ انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ،400 میٹر ریس پولینڈ کے نام

ورلڈ انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ،400 میٹر ریس پولینڈ کے نام
March 5, 2018

لندن ( 92 نیوز) ورلڈ انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں ، مردوں کی چار ضرب چار سو میٹر ریلے ریس میں پولینڈ نے طلائی تمغہ جیتا،1500 میٹر ریس میں ایتھوپیا کے سیموئل ٹیرفیرا نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔  3000میٹر ریس کا ٹائٹل ایتھوپیا کے یومف کے نام رہا۔

انگلینڈ میں انڈور ایتھلیٹکس چیمپین شپ  کا شاندار ایونٹ جاری ہے ،ایتھلیٹس  گولڈ میڈل جیتنے کے لیے خوب جان لڑانے میں مصروف  ہیں۔

مردوں کی چار ضرب چارسو میٹر ریلے ریس میں  پولینڈ نے طلائی تمغہ جیتا ۔ 1500 میٹر ریس میں ایتھوپیا کے سیموئل ٹیرفیرا  نے  سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

ساٹھ میٹر رکاوٹوں کی ریس برطانیہ کے اینڈریوپوزی بازی لے گئے  جبکہ  3000میٹر ریس کا ٹائٹل ایتھوپیا کے یومف کے نام رہا۔