ورلڈ انڈر 16 اسنوکر چیمپئن شپ ، حمزہ الیاس نے بھارتی کيوسٹ کو چت کر ديا

کراچی (92 نیوز) ورلڈ انڈر 16 اسنوکر چیمپئن شپ کے راؤنڈ میچ میں حمزہ الیاس نے روایتی حريف بھارتی کيوسٹ کوچت کر ديا۔
راؤنڈ میچ میں حمزہ الیاس نے بھارتی حريف کو دو کے مقابلے ميں تين فريم سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل ميں جگہ بنا لی۔
دوسرے کيوئيسٹ عمر خان میزبان رشین حریف کو 0-3 سے شکست دے کر ناک آوٹ مرحلے ميں پہنچ گئے۔