Tuesday, November 29, 2022

ورلڈکپ 2019 ، نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو چار وکٹوں سے شکست دیدی

ورلڈکپ 2019 ، نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو چار وکٹوں سے شکست دیدی

 برمنگھم (92 نیوز) ورلڈ کپ 2019 کے اہم ایونٹ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو چار وکٹوں سے شکست دیدی۔ کیوی قائد کین ولیم سن کی ناقابل شکست سنچری رہی۔

 نیوزی لینڈ کو آخری اوور میں 8 رنز درکار تھے۔ کپتان ولیم سن 103 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ گرینڈ ہوم 58 رنزبنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

گپٹل نے 35، نیشام نے 23 رنز بنائے۔ کولن منرو9، روز ٹیلر اور لاتھم ایک ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن مین آف دی میچ قرار پائے۔ نیوزی لینڈ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگئی ۔ جنوبی افریقا کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر پر چلی گئی۔

 قبل ازیں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جنوبی افریقا نے مقررہ 49 اوورز میں 241 رنز بنائے۔ ہاشم آملہ 55، ڈوسن 67 رنز بنا کر ٹاپ اسکور رہے۔ فاف ڈوپلیسی نے 23، مرکرم نے 38 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ملر نے 36 رنز بنائے۔