Thursday, December 8, 2022

ورلڈکپ 2019 ، بھارت اور نیوزی لینڈ ٹرینٹ برج نوٹنگھم میں آج مدمقابل آئیں گی

ورلڈکپ 2019 ، بھارت اور نیوزی لینڈ ٹرینٹ برج نوٹنگھم میں آج مدمقابل آئیں گی
 لندن (92 نیوز) ورلڈکپ میں آج دو بڑی ٹیموں کے مابین جوڑ پڑے گا۔ ٹورنامنٹ میں ابھی تک ناقابل شکست رہنے والی بھارت اور نیوزی لینڈ ٹرینٹ برج نوٹنگھم میں مدمقابل آئیں گی۔ نوٹنگھم کے میدان میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ  آپس میں ٹکرائیں گی۔ میچ دن ڈھائی بجے شروع ہو گا۔ بھارت  ورلڈکپ میں دو اور نیوزی لینڈ تین میچ کھیل کر ناقابل شکست ہے۔ نیوزی لینڈ نے بھارت کو وارم اپ میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ آج کے میچ میں بھارت کو سٹار اوپنر شیکھردھون کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی جو ان فٹ   ہونے کے باعث تین ہفتے کیلئے ورلڈکپ سے باہر ہوچکے ہیں۔  انکی جگہ رشبھ پنت ٹیم کا حصہ ہونگے۔ نیوزی لینڈ اور بھارت ورلڈ کپ مقابلوں میں سات بار مدمقابل آچکےہیں ،چار مقابلے نیوزی لینڈ اور تین بھارت نے اپنے نام کیے۔