Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ورلڈکپ 2019 ، انگلینڈ کا ویسٹ انڈ یز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

ورلڈکپ 2019 ، انگلینڈ کا ویسٹ انڈ یز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
June 14, 2019

 لندن (92 نیوز) ورلڈکپ 2019 میں آج ایک اور بڑا ٹاکرا ہے۔ میزبان انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہمپشائر میں جوڑ پڑا ہے۔ انگلینڈ نے ویسٹ انڈ یز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔

 ورلڈکپ مقابلوں پر نظر ڈالیں تو انگلینڈ کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے۔ دونوں ٹیمیں چھ بار مدمقابل آئیں۔ پانچ میچ انگلینڈ اور ایک ویسٹ انڈیز کے نام رہا۔

ورلڈکپ 2019 میں انگلینڈ نے تین میں سے دو میچ جیت کر چار پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ پاکستان کیخلاف اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

ویسٹ انڈیز نے بھی تین میچ کھیلے ہیں۔ ایک جیتا، ایک ہارا، ایک بارش کے باعث بلانتیجہ رہا۔ انگلش قائد این مورگن کا کہنا ہے جوزبٹلر مکمل فٹ اور معین علی ٹیم کو دوبارہ جوائن کر چکے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے کہا میچ کیلئے ٹیم کی تیاری مکمل ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ چوتھے ،ویسٹ انڈیز چھٹے نمبر پر ہے ۔