Saturday, July 27, 2024

ورلڈکپ کوالیفائرمیں اچھا کھیل پیش کریں گے: ثنامیر

ورلڈکپ کوالیفائرمیں اچھا کھیل پیش کریں گے: ثنامیر
February 3, 2017
کراچی(92نیوز)قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میرکہتی ہیں آئی سی سی ورلڈکپ کوالیفائرزمیں اچھا کھیل پیش کرکے ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کریں گے۔ آئی سی سی سے بات کرتے ہوئے ثنا میر  کا کہنا تھا کہ  ہم مثبت ذہن اورجیت کی لگن کےساتھ کوالیفائرمیں حصہ لے رہے ہیں ہماری ٹیم متوازن ہےسری لنکا کی کنڈیشنز ہمارے لیے سازگار ہیں ،جیت کی پوری کوشش کریں گےثنامیرنےکہاکہ کوالیفائر میں حصہ لینے والی تمام ٹیمیں اچھا کھیل پیش کررہی ہیں شائقین کواچھا کھیل دیکھنے کو ملےگا،آئی سی سی ویمنزورلڈکوالیفائرسات سے اکیس فروری تک سری لنکا میں کھیلا جائےگا ۔ٹاپ فور ٹیمز ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔