Sunday, December 4, 2022

ورلڈکپ کرکٹ 2019 ، سری لنکا کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 233 رنز کا ہدف

ورلڈکپ کرکٹ 2019 ، سری لنکا کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 233 رنز کا ہدف

 لیڈز (92 نیوز) ورلڈکپ کرکٹ میں آج انگلینڈ اور سری لنکا کا مقابلہ جاری ہے۔ سری لنکا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 233 رنز کا ہدف دے دیا۔

سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں پر 232 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے اینجلو میتھو 85 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ فرنیڈو نے 49 اور کوشل مینڈس نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور مارک ووڈ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

کرکٹ کی عالمی جنگ میں لیڈز کے میدان میں آج میزبان انگلینڈ اور سری لنکا کا ٹاکرا ہے۔ فائنل فور کی دوڑ میں رہنے کے لیے سری لنکا کو آج کا میچ جیتنا لازمی ہے۔

انگلینڈ  اور سری لنکا نے اب تک ایونٹ میں پانچ ، پانچ میچز کھیلے ہیں۔ انگلینڈ  نے چار میچز جیتے اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سری لنکا نے ایک میچ جیتا، دو میں شکست ہوئی اور دومیچ بغیر نتیجہ  رہے۔ انگلش ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے اور سری لنکا چھٹے نمبر پر ہے۔

 ورلڈ کپ مقابلوں میں انگلینڈ کو سری لنکا کی ٹیم پر برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں دس بار مدمقابل آئیں ، چھ بار انگلش ٹیم نے میدان مارا اور چار بار فتح سری لنکا کے نام رہی۔