Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

'ورلڈکپ میں مصباح کپتان ہوتے تو صورتحال مختلف ہوتی '

'ورلڈکپ میں مصباح کپتان ہوتے تو صورتحال مختلف ہوتی '
April 5, 2016
اسلام آباد (92نیوز) سب پر تنقید کرنے والے کپتان عمران خان خود پر ہونے والی تنقید سے پریشان ہو گئے۔ کرکٹ بورڈ کے اکابرین سے خوب گلے شکوے کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا مورال بلند کرنے کلکتہ گیا تھا۔ ٹیم کو جارحانہ کھیل پیش کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ آفریدی نے میرے مشوروں کے برعکس کیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے لیے ڈائمنڈ کرکٹ گراﺅنڈ پہنچے تو بھارت میں ٹیم سے ملاقات کے بعد خود پر ہونے والی تنقید پر پی سی بی اکابرین سے گلے شکوے کرتے دکھائی دیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا آفریدی کے بجائے مصباح کپتان ہوتے تو صورتحال مختلف ہوتی۔ آفریدی نے درست فیصلے کیے نہ ہی کھلاڑیوں کا درست استعمال کر پائے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کوچ کو فارغ کرنا مسائل کا حل نہیں، بنیادی ڈھانچہ بدلنے کی ضرورت ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اگر مجھ سے کرکٹ میں بہتری کے لیے تجاویز مانگی گئیں تو ضرور دوں گا۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، ٹیلنٹ ہنٹ میں سامنے آنے والے باصلاحیت کھلاڑیوں کی بھرپور رہنمائی کریں گے۔ عمران خان نے اس موقع پر خود کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیے اور انہیں ٹپس بھی دیں۔ عمران خان ٹیلنٹ ہنٹ اسکیم کے ذریعے ملک بھر سے 4 تیز ترین فاسٹ بالرز کو منتخب کیا گیا ہے جن کی مزید تربیت کی جائے گی۔