Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ورلڈکپ:جنوبی افریقہ نے کمزوریواے ای کو 146رنزسے شکست دیدی

ورلڈکپ:جنوبی افریقہ نے کمزوریواے ای کو 146رنزسے شکست دیدی
March 12, 2015
یلنگٹن(ویب ڈیسک)پروٹیز نے کمزوریواے ای کو ٹھکانے لگانے کے بعد کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ کپتان اے بی ڈی ویلئیرز نے حریف باؤلرز پر خوب ہاتھ صاف کیے۔ ورلڈ کپ پول بی  میچ میں جنوبی افریقا نے متحدہ عرب امارات کو ایک سو چھیالیس رنز سے دھول چٹاکر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔ نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ پروٹیز اوپنرز تو کریز پر قدم نہ جماسکے لیکن  کپتان اے بی ڈی ویلئیرز نے حریف باؤلرز پر خوب ہاتھ صاف کیے۔ مقررہ پچاس اوورز میں پروٹیز نے  تین سو بیالیس کاہدف دیا جس کے تعاقب میں متحدہ عرب امارات  کے بیٹسمن ناکام رہے، سواپنل پاٹیل نے سب سے زیادہ ستاون رنز اسکور کئےجبکہ پوری یو اے ای ٹیم ایک سو پچانوے رنز پر ڈھیر ہوگئی۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔