Saturday, December 9, 2023

ورلڈبنک نے پاکستان کیلئے ساڑھے 7کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دیدی

ورلڈبنک نے پاکستان کیلئے ساڑھے 7کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دیدی
August 27, 2015
لاہور (92نیوز) عالمی بنک نے پاکستان کےلئے سات کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی امداد منظور کر لی ۔ عالمی بنک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق امدادی رقم فاٹا میں آئی ڈی پیز کی بحالی پر خرچ کی جائے گی۔ فاٹا میں ایک لاکھ بیس ہزار متاثرین کو امدادی رقم فراہم کی جائے گی جبکہ متاثرین کو امدادی رقم دو اقساط میں ملے گی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق عالمی بنک متاثرین کو بحالی کےلئے خوراک اور راشن کےلئے بھی رقم دےگا۔