ورجینیا میں ہائی وے پر 63 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
ورجینیا ( 92 نیوز) امریکی ریاست ورجینیا میں ہائی وے پر 63 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں ، حوفناک حادثے میں 51 افراد زخمی ہوگئے ۔
ورجینیا پولیس کے مطابق سخت سردی کے باعث سڑک پر جمی برف کی تہہ کے سبب حادثہ پیش آیا ، حادثے کے بعد ٹریفک جام ہوگئی۔ پولیس اور امدادی کارکن گاڑیوں کو سڑک سے ہٹانے اور ہائی وے کو کلیئر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔
پولیس کے مطابق زیادہ تر زخمیوں کو علاج فراہم کرنے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے جبکہ کچھ زخمیوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔