Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ورجینیا : بس سٹیشن پر فائرنگ ،2پولیس اہلکارخاتون زخمی

ورجینیا : بس سٹیشن پر فائرنگ ،2پولیس اہلکارخاتون زخمی
April 1, 2016
رچمنڈ(ویب ڈیسک)امریکی ریاست ورجینیا میں بس اسٹیشن پر فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اور ایک خاتون زخمی ہو گئے،جبکہ فائرنگ کرنیوالا شخص  پولیس فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق   فائرنگ کا واقعہ امریکی شہررچمنڈ  کے بس سٹاپ پر ہوا ،جہاں ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار اور ایک خاتون زخمی ہو گئی،،جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال پہنچایا گیا ہے پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے مسلح شخص بھی زخمی ہوا جسے گرفتار کر لیا گیا، پولیس حکام کے مطابق مسلح شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی پولیس اہلکاروں کی حالت  تشویشناک ہے،فائرنگ کا واقعہ گرے ہاؤنڈ بس ٹرمینل پر ہوا۔