ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر ایف بی آر اور تاجروں کے درمیان آج مذاکرات ہونگے
اسلام آباد (92نیوز) ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر ایف بی آر اور تاجروں کے درمیان مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس آج ہورہا ہے۔
اجلاس میں ایف بی آر اور تاجر نمائندے شریک ہوں گے۔ ایف بی آر کا مختلف سیکڑز میں تاجروں کو سیلز ٹیکس میں رعایت دینے پرغور کیا جائے گا۔
تاجرنمائندے سیلز ٹیکس میں کمی کے لیے ایف بی آر کو اپنی تجاویز پیش کریں گے۔