Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجروں نے چار ستمبر کو بنکوں سے لین دین کا بائیکاٹ کر دیا

ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجروں نے چار ستمبر کو بنکوں سے لین دین کا بائیکاٹ کر دیا
September 1, 2015
لاہور(92نیوز)ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجروں نے ہفتہ 4 ستمبر کو بینکاری لین دین کا بائیکات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ وہ اس ٹیکس کے خلاف بدھ 9ستمبر کو اپنا کاروبار مکمل طور پر بند رکھیں گے۔ تفصیلات کےمطابق تاجر برادری کا کہنا ہے کہ بینک ٹرانزیکشن ٹیکس جیسے ظالمانہ اقدامات کی روک تھام کے خلاف بھرپور اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو سود خور عالمی مالیاتی اداروں کے دباؤ پر ایف بی آر کی جانب سے مزید زیادتی اور ناانصافی پر مبنی اقدامات کیے جاسکتے ہیں اورمستقبل میں کاروبار کرنا ممکن نہیں رہے گا۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ فائلر اور نان فائلر کو بنیاد بناکر بینک کے کھاتوں سے امانت، زکوٰۃ، پینشن، فلاحی، غیرکاروباری اور حج و عمرہ کے لیے رکھی گئی رقوم سے بھی ودہولڈنگ ٹیکس منہا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متنازع ٹیکس فوری طور پر واپس لیا جائے۔