Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ود ہولڈنگ ٹیکس پر حکومت اور تاجروں میں مذاکرات ناکام

ود ہولڈنگ ٹیکس پر حکومت اور تاجروں میں مذاکرات ناکام
July 27, 2015
اسلام آباد(92نیوز)بینکاری لین دین پر ٹیکس کے معاملے پر حکومت اور تاجروں کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے، تاجروں نے یکم اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا، ٹیکس کے خاتمے تک حکومت سے کسی قسم کے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ ، اسحاق ڈار نے تاجرنمائندوں کو کل پھر مذاکرات کے لیے بلالیا ۔ تفصیلات کے مطابق بینکوں سے لین دین پر عائد اعشاریہ تین فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر تاجر نمائندوں اور ایف بی آر حکام  کے درمیان چھ گھنٹے تک مذاکرات جاری رہے، لیکن ایف بی آر نے ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا، جس پر تاجروں نے یکم اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ وہ ٹیکس کے خاتمے تک حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں کریں گے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تاجروں کو منگل کو ہونیوالے مذاکرات میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے تعاون کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاجر برادری بینکاری لین دین پر عائد ٹیکس کو کسی صورت قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے جس پر مسلم لیگ نون کی حکومت خاصے دباو کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔