ود ہولڈنگ ٹیکس : اسحاق ڈارکا تاجروں کا مطالبہ ماننے سے صاف انکار
اسلام آباد(92نیوز)تاجر برادری دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ود ہولڈنگ ٹیکس کا تنازع حل نہ ہوسکا وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تاجروں کا مطالبہ ماننے سے صاف صاف انکار کردیا تاجروں نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا، کہتے ہیں ود ہولڈنگ ٹیکس کسی صورت قبول نہیں۔
تفصیلات کےمطابق ود ہولڈنگ ٹیکس تنازعےکے حل کے لیے تاجر برادری اور حکومت کے درمیان دو روز تک جاری رہنے والے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تاجروں کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے سے صاف صاف انکار کردیا۔
تاجر برادری کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر ان سے بار گین کرنے کی کوشش کی لیکن ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کو مکمل طور پر ختم کیا جائے حکومت کے انکار پر تاجر برادری ملک بھر میں اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں ایف بی آر سے مذاکرات ختم ہوگئے ہیں، حکومت سے مذاکرات کرنے والے تاجروں سے ان کا کوئی تعلق نہیں، وہ تاجروں کی نمائندگی نہیں کرتے۔