Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ود ہولڈنگ ٹیکس !!! آل پاکستان تاجر اتحاد بھی حکومت کیخلاف احتجاج میں کود پڑا

ود ہولڈنگ ٹیکس !!! آل پاکستان تاجر اتحاد بھی حکومت کیخلاف احتجاج میں کود پڑا
August 30, 2015
اسلام آباد (92نیوز) تاجروں نے اختلافات بھلاکرحکومت کے خلاف احتجاج کامتفقہ فیصلہ سنادیا۔ آل پاکستان تاجراتحاد نے دوستمبرسے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک گیرہڑتال اورشٹرڈاو¿ن کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ہڑتال کے فیصلے پردھڑے بندی کا شکار تاجر برادری نے تاجر اتحاد کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔ تاجروں نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک گیر اتحاد کا فیصلہ کیا ہے۔ آل پاکستان تاجر اتحاد نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف دو ستمبر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ تاجر برادری چار ستمبر کو بینکاری لین دین کا بائیکاٹ کرے گی۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے ود ہولڈنگ ٹیکس کا فیصلہ واپس نہ لیا تو نو ستمبر کو ملک گیر شٹر ڈاون کی جائے گی جب کہ عید کے بعد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بڑھایا بھی جا سکتا ہے اور سات اکتوبر کو ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کی جائے گی۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ تاجروں نے ایف بی آر کو ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کے لیے 31 اگست تک مہلت دی تھی مگر حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی جس پر تاجر برادری نے ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت بینکاری لین دین پر 0.3 فیصد ود ہلوڈنگ ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ واپس لے، جب تک یہ ٹیکس ختم نہیں کیا جاتا تب تک حکومت کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ تاجر برادری نے ود ہولڈنگ ٹیکس کو ملکی معیشت کو اور بینکاری صنعت کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ٹیکس نیٹ بڑھنے کی بجائے کم ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔گذشتہ دو ماہ کے دوران بنکوں میں پیسے جمع کروانے کے رجحان میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے اور بنکوں کے ڈپازٹس میں 200ارب کی کمی ہوئی ہے۔