ودیا بالن فلم ہماری ادھوری کہانی کی پروموشن میں مصروف

ممبئی (ویب ڈیسک)ودیا بالن نے اپنی فلم’’ ہماری ادھوری کہانی ‘‘ کی پروموشن کیلئے ممبئی میں ڈیرے ڈال لیے، رومینٹک ڈرامہ فلم بارہ جون کو سینماگھروں کا رخ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق فلم کی کہانی ایک شادی شدہ خاتون کے گرد گھومتی ہے جو گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر کسی اور کے عشق میں مبتلا ہوجاتی ہے۔
فلم کے ہدایت کار موہت سوری ہیں جبکہ فنکاروں میں عمران ہاشمی، ودیا بالن اور راج کمار راؤ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔
بالی ووڈ کی فلم ہماری ادھوری کہانی ، کو دیکھنے کے لیےفلم بینوں کو انتظار کرنا پڑے گا ،بارہ جون کا ۔