Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ودہولڈنگ ٹیکس قبول نہیں !!! تاجر پھر سڑکوں پر نکل آئے، کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں ریلیاں

ودہولڈنگ ٹیکس قبول نہیں !!! تاجر پھر سڑکوں پر نکل آئے، کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں ریلیاں
September 2, 2015
لاہور / کوئٹہ (92نیوز) ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تاجر آج بھی سراپا احتجاج ہیں اور ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔ کوئٹہ میں تاجر برادری نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تاجروں نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ حکومت اپنا فیصلہ واپس لے بصورت دیگر احتجاج کو وسعت دی جائے گی۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ احتجاج میں حکومتی ٹولے نے گروپ بندی کی جس سے تاجروں کے احتجاج کو نقصان پہنچا تاہم اب وہ متحد ہیں اور ایک پلیٹ فارم پر حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا ہو گا۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تاجروں کا کہنا ہے کہ پسماندہ صوبہ ہونے اور امن وامان کی مخدوش صورتحال نے ان کا کاروبار پہلے ہی متاثر کر رکھا ہے اس پر اس قسم کے ٹیکس سے تاجر برادری مزید معاشی مشکلات سے دوچار ہو گی حکومت کو چاہیے کہ وہ فیصلہ واپس لے کر ٹیکس کے طریقے کار میں تبدیلی کرے جس سے تاجروں کو بھی نقصان نہ ہو اور حکومت کو بھی نقصان نہ ہو۔ لاہور میں تاجر آج پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی کیمپ لگائیں گے۔