Wednesday, October 5, 2022

ودہولڈنگ ٹیکس : حکومت اور تاجر برادری اپنے اپنے موقف پر ڈٹ گئی

ودہولڈنگ ٹیکس : حکومت اور تاجر برادری اپنے اپنے موقف پر ڈٹ گئی
لاہور(92نیوز)ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر تاجر برادری پیچھے ہٹنے کو تیار ہے نہ حکومت اب یکم اگست سے ہڑتال اور شٹر ڈاﺅن کاسلسلہ شروع ہونے جارہا ہےلاہور کے تاجروں نے ہڑتال کی بھرپور حمایت کی ہےکاروباری طبقے کا مزید کیا موقف ہے جانتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجر اور کاروباری طبقہ سراپا احتجاج ہے اور اس حوالے سے یکم اور پانچ اگست کو ہونے والی ہڑتالوں کے دوران مکمل شٹر ڈاون کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ ہڑتال کیلئے تمام تاجر برادری متفق نظر آتی ہے تاجروں کا کہنا ہے کہ ملک میں کاروبار ی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی بجائے حکومت انہیں دباﺅکا شکار کر رہی ہے۔ دوسری جانب ملک کی اپوزیشن جماعتیں خصوصاً پی ٹی آئی نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر کے ہڑتال کی اس کال کو مزید تقویت دی ہے ۔ حکومتی پالیسیوں کے خلاف تاجروں اور کاروباری طبقہ کی جانب سے ہفتہ کے روز ہڑتال کی جانی ہےمگر حکمران اس معاملے کو حل کرنے کے حوالے سے زیادہ سنجیدہ نظر نہیں آتے۔