Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وحید الرحمان قتل کیس میں گرفتار 2 ملزموں کا جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا

وحید الرحمان قتل کیس میں گرفتار 2 ملزموں کا جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا
August 19, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں اےٹی سی نے وحید الرحمان قتل کیس میں گرفتار2 ملزموں کا جسمانی ریمانڈ دیدیا،پولیس نے ملزموں کا تعلق ایم کیوایم عسکری ونگ سے بتایا تاہم ملزموں نےایم کیو ایم لیگل ایڈ کمیٹی کی مدد لینے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کےمطابق وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مبینہ خطرناک دہشت گرد کاشف قدرعرف ٹنڈا اور جنید اقبال عرف بلڈاگ کو کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا،تفتیشی افسر کے مطابق ایم کیو ایم عسکری ونگ کے ٹارگٹ کلرز نے وکلا کی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کا اعتراف کیا ہے۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزموں نے سترہ مارچ دو ہزار دس کو ٹیپو سلطان روڈ پر ایڈووکیٹ سہیل انجم انصاری اور یکم نومبر دو ہزار گیارہ کو طارق روڈ پرایڈووکیٹ وحید قریشی کو قتل کیا، ملزم سانحہ بارہ مئی کی قتل وغارت گری میں بھی ملوث ہیں۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزموں نے نواپریل دو ہزارآٹھ کو سٹی کورٹ واقعے اور سنی تحریک کے چھ کارکنوں کے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے،ملزموں کا وحید الرحمان ایڈووکیٹ قتل کیس میں ریمانڈ لیا گیا،عدالت نےدونوں ملزموں کا اٹھائیس اگست تک جسمانی ریمانڈ دیدیا۔ ملزموں نے ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کی معاونت لینے سےانکار کردیا۔