Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

واہ کینٹ ، شہید اے ایس آئی ریاض کی نمازجنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی

واہ کینٹ ، شہید اے ایس آئی ریاض کی نمازجنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی
January 11, 2019
 واہ کینٹ (92 نیوز) تھانہ واہ کینٹ کی حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران شہید ہونے والے اے ایس آئی ریاض کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔ شہید اے ایس آئی محمد ریاض کی نماز جنازہ میں پولیس افسران سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید اہلکار کو سلامی بھی پیش کی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ ملزمان کی تلاش کیلئے جائے وقوعہ کے اطراف موجود سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مدد لی جائے گی۔ گزشتہ شب اے ایس ایی ریاض منشیات فروش کی گرفتاری کے دوران گولی لگنے سے شہید ہو گیا تھا۔ آر پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ ملزمان کا ہر صورت تعاقب کیا جائے گا۔