Wednesday, October 5, 2022

واہگہ بارڈر معاملہ‘ بھارتی حکام نے پاکستان سے تحریری معافی مانگ لی

واہگہ بارڈر معاملہ‘ بھارتی حکام نے پاکستان سے تحریری معافی مانگ لی
لاہور (92نیوز) بھارتی سکیورٹی فورس نے واہگہ بارڈر پر پاکستانی سرحدی گیٹ سے گاڑی ٹکرانے کے معاملے پر پاکستان رینجرز سے تحریری معافی مانگ لی۔ بی ایس ایف کی جانب سے پاکستان رینجرز کو خط لکھ کر باقاعدہ اس واقعے پر معافی مانگی گئی ہے۔ پاکستانی حکام کو موصول ہونے والے خط میں بھارتی سکیورٹی فورس نے واقعے کو سکیورٹی کی ناکامی قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ غفلت کے باعث ڈرائیور سرحدی گیٹ تک پہنچا اور اس واقعے کے بعد سکیورٹی بڑھانے کے ساتھ ساتھ 3 کلومیٹر تک خاردار تاریں لگا دی گئی ہیں۔ گزشتہ ماہ بھارت کی حدود میں رات گئے پاکستانی سرحدی گیٹ سے گاڑی ٹکرائی تھی جس سے گیٹ کو نقصان پہنچا تھا۔