Saturday, July 27, 2024

واٹرکمیشن کاغیرمعیاری پانی فروخت کرنیوالی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنیکاحکم

واٹرکمیشن کاغیرمعیاری پانی فروخت کرنیوالی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنیکاحکم
August 2, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں واٹرکمیشن نے  غیرمعیاری پانی فروخت کرنے والی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکم دیا  ، کمیشن سربراہ کا کہنا تھا گٹر اور سیوریج ملا پانی فلٹر کرکے فروخت کرکے لوگوں کی زندگیوں سی کھیلا جارہا ہے ۔ جسٹس ریٹائرڈ امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں واٹر کمیشن  نے غیرمعیاری اور جعلی منرل واٹر کی فروخت پر کارروائی کی ۔ ڈی جی پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی اینڈ کنٹرول اتھارٹی پیش ہوئے  ۔ کمیشن سربراہ نے منرل واٹر فروخت کرنے والی کمپنیوں کی تعداد پوچھی  ، کمیشن نے کہا انسانی زندگیوں سے کھیلنے والوں کو صرف 3 ہزار روپے جرمانہ کرتے ہیں  ، ایسے لوگوں کو تو جیلوں میں ڈالنا چاہیے ۔ جسٹس ریٹائرڈ امیر ہانی مسلم نے کہا نوابشاہ اسپتال میںفراہم کیا جانے والا پانی پینے کے قابل نہیں  ۔ ماہر ماحولیات نے کمیشن کو بتایا کہ کراچی میں سینکڑوںغیر رجسٹرڈ پلانٹس کام کررہے ہیں  ، دکانوں اور گھروں میں فلٹرپانی کیلئے پلانٹس لگائے گئے ہیں ۔ واٹرکمیشن کو بتایا گیا کہ نوابشاہ میں غیرمعیاری فلٹر شدہ پانی فروخت کرنے والی 3 کمپنیاں بند کردی گئیں  ،  سکھر میں بغیر لائسنس فلٹر پانی کی فروخت پر کمیشن نے برہمی اظہار کیا ۔ واٹرکمیشن نے پی ایس کیو سی اے کو اسپتالوں کا پانی ٹیسٹ کرنے کا بھی حکم دیا۔