Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

والیم 10کھل گیا تو نوازشریف دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے : خورشید شاہ

والیم 10کھل گیا تو نوازشریف دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے : خورشید شاہ
July 18, 2017

اسلام آباد(92نیوز)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعظم نوازشریف کو مشورہ دیا ہے کہ پانامہ کیس کو مزید نہ کھولیں والیم 10کھل گیا تو نوازشریف دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ حکومتی ہٹ دھرمی سے پارلیمنٹ اور جمہوریت کو خطرہ ہے۔

تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر خورشید شا ہ کاکہنا تھا کہ پانامہ کیس ایک ہفتے سے زیادہ نہیں چلے گا حکومت جتنا اس کیس کو کھولے گی اتنا ہی پھنستی جائیگی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ جمہوریت بچانا پیپلزپارٹی کا وتیرہ رہا ہے۔ اپنے وزیراعظم کےخلاف عدالتی فیصلے کو ایک سیکنڈل میں تسلیم کیا کیسے ہوسکتا ہے نوازشریف کےخلاف فیصلہ تسلیم نہ کریں۔ اپوزیشن لیڈرنے یہ سوال بھی اٹھایا کہ احتساب صرف سیاستدانوں اور حکمرانوں کا کیوں؟؟ان کاکہناتھا کہ احتساب کرنا ہے تو پھر ریٹائرڈ جرنیلوں بیوروکریٹ سمیت سب کااحتساب ہونا چاہئے۔