Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

والد کو بیرون ملک روانہ کر کے واپس لوٹنے والی فیملی کی گاڑی ٹرالر سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق

والد کو بیرون ملک روانہ کر کے واپس لوٹنے والی فیملی کی گاڑی ٹرالر سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق
July 28, 2015
ڈیرہ غازی خان (92نیوز) ڈیرہ غازی خان میں ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں دو سگے بھائی اپنے ماموں سمیت جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی رہائشی فیملی اپنے والد کو سعودی عرب کےلئے ملتان ایئرپورٹ پر پہنچا کر واپس ڈی جی خان آرہی تھی کہ شہر کے اندر ڈاٹ پل پر سامنے سے آنے والے ٹرالر نے کیری ڈبے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں د و سگے بھائی اپنے ماموں سمیت موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ کیری ڈبے میں موجود چار مزید افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو کی ٹیموں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈی جی خان ریفر کر دیا جہاں پر دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتا جارہی ہے جبکہ ٹرالر ڈارئیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کی وجہ بارش کے بعد روڈ پر پھسلن اور ٹرالر کی تیزرفتا ری تھی۔