Tuesday, September 27, 2022

والد سے ملاقات کیلئے پنجاب حکومت کی اجازت کی منتظر ہوں ، مریم نواز

والد سے ملاقات کیلئے پنجاب حکومت کی اجازت کی منتظر ہوں ، مریم نواز

لاہور (92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ والد سے ملاقات کے لئے پنجاب حکومت کی اجازت کی منتظر ہوں ۔

مریم نواز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ والد کی طبعیت  ٹھیک نہیں ، پانچ روز گزر گئے مگر ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ نواز شریف کے ذاتی معالج کو بھی پانچ روز سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی،پنجاب حکومت کویاد دہانی کراناچاہتی ہوں کہ مکافات عمل کی قوت ہمیشہ بیدار رہتی ہے۔