والد اور بھائیوں کے ہاتھوں قتل ہونیوالی ثنا کی قبر کشائی کا مرحلہ مکمل
گجرات ( 92 نیوز ) پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی ثنا کی قبر کشائی کا مرحلہ مکمل ک رلیا گیا ، سول جج لبنیٰ صغیر کی نگرانی میں قبر کشائی کی گئی۔
ڈی ایچ کیو اسپتال کے ڈاکٹرز نے نمونے حاصل کر لیے ،نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوائے جائیں گے ۔
پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے میں پندرہ دن سے تین ماہ لگ سکتے ہیں۔