Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

والدین اور بہن بھائیوں کی مرہون منت یہاں تک پہنچا ہوں،نسیم اختر

والدین اور بہن بھائیوں کی مرہون منت یہاں تک پہنچا ہوں،نسیم اختر
July 20, 2017

لاہور(92نیوز)انڈر 18 سنوکر ورلڈ چیمپئن کے فاتح نسیم اخترکا کہنا ہے کہ والدین اور بہن بھائیوں کی مرہون منت یہاں تک پہنچا ہوں،حکومت سے اپیل ہے کہ وہ سنوکر کوسپورٹ کرے تو کرکٹ سے زیادہ میڈل لےکرآئیں گے۔

تفصیلات کےمطابق عوامی جمہوریہ چین میں منعقدہ انڈر 18ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیتنے والے پاکستانی سٹار کھلاڑی نسیم اختر کا کہنا ہے کہ وہ ساہیوال میں فرسٹ ایئر کے طالب علم ہیں اوروہیں سےسنوکرکھیلنا شروع کی، بعد میں پنجاب سنوکرایسوسی ایشن کے کوچز نے کھیل میں مزید نکھار پیدا کیا۔ انکا کہنا تھا کہ وہ خوش ہیں کہ ٹائٹل جیت کر ملک کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہوئے۔چیمپئن کھلاڑی کے والد محمد شعبان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے بیٹے کے کارنامے پر فخرہے۔

نسیم اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکرفیڈریشن کے صدر نے یقین دلایا ہے کہ وہ وزیر اعظم سے ملاقات کر کے انہیں انعامی رقم دلوائیں گے۔