والدہ کی وفات ، نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق مشاورت
لندن (92 نیوز) نواز شریف کی وفات پر نواز شریف نے وطن واپسی کے متعلق مشاورت شروع کر دی ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف وطن واپس آنے کو تیار ہیں۔
نواز شریف کی والدہ شمیم بیگم لندن میں انتقال کر گئیں جن کی تدفین لاہور میں ہو گی ، نواز شریف نے بھی وطن واپسی سے متعلق مشاورت شروع کر دی ہے ، ذرائع کے مطابق حسین نواز ، حسن نواز اور اسحاق ڈار نے پاکستان نہ جانے کا مشورہ دیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف پاکستان واپسی سے متعلق حتمی فیصلہ مریم نواز اور دیگر رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کریں گے ۔