والدہ نے مرضی سے بچی فائزہ ملزم کے حوالے کی تھی، پولیس

کراچی (92 نیوز) کراچی میں آٹھ ماہ کی بچی فائزہ اغوا کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا ۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ بچی کو اس کے والدین نے اپنی مرضی سے جاننے والے کو سونپا تھا۔
ڈی آئی جی ساوتھ جاوید عالم اوڈھو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بارہ ستمبر کو نیپئر روڈ پر اثرار طور پر بچی گم یا اغوا ہوئی۔ ماں نے کسی وجہ سے بچی کسی کے حوالے کی تھی۔
جاوید عالم اوڈھو نے بتایا کہ ماں کا جرم یہ ہے کہ بچی کے اغوا سے متعلق گھر کے فرد کو نہیں بتایا۔ کیس میں ملزم کے علاوہ کوئی اور گرفتاری نہیں ہوئی۔ مزید تفتیش کے بعد ملزم کا ریمانڈ لیا جائے گا۔
اس سے قبل بچی فائز کے اغوا میں ملوث ملزم نے دوران تفتیش دعوی کیا تھا کہ بچی کی والدہ نے 12 ستمبر کو گھر بلاکر بچی میرے حوالے کی تھی۔