Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

واقعہ کربلا حق و باطل کا معرکہ ہے، بلاول بھٹو زرداری

واقعہ کربلا حق و باطل کا معرکہ ہے، بلاول بھٹو زرداری
August 19, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا یومِ عاشور پر پیغام میں کہتے ہیں، واقعہ کربلا حق و باطل کا معرکہ ہے۔  

اُنہوں نے کہا، حسینیت دراصل ایک عظیم مقصد کی خاطر مزاحمت کا دوسرا نام ہے، پاکستان پیپلز پارٹی فلسفہ حسینیت پر عمل کرتے ہوئے ہمیشہ وقت کے ظالموں سے ٹکرائی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ، فلسفہ حسینیت ہی دراصل ہمارا منشور ہے اور مزاحمت کا عَلم تھا، ہم اہلیان کربلا کی پیروی کرتے رہیں گے۔ خاندانِ اہلبیت نے سرزمین کربلا پر ایسی قربانی دی کہ رہتی دنیا تک انسانیت اس واقعے کو فراموش نہیں کرسکتی۔

اُنہوں نے کہا، صدیاں بیت گئیں مگر حضرت محمد صلی اللہ وعلیہ وسلم کے خانوادے کے مصائب کا دکھ آج بھی تروتازہ ہے۔ کربلا کا غم امام حسین علیہ السلام کے پیروکاروں کو کمزور نہیں کرتا بلکہ اس کی خوبی یہ ہے کہ یہ شجاعت پیدا کرتا ہے۔ امام حسین علیہ السلام نے ہمیں اپنے کردار سے سکھایا ہے کہ ظالم کے خلاف مزاحمت میں خواہ کتنی بڑی قربانی دینا پڑے، ہمیں اس سے دریغ نہیں کرنا چاہئیے۔

اُن کا کہنا تھا، کربلا میں شیر خوار بچوں سے کڑیل جوانوں تک دنیا کے بہترین انسانوں نے شہادت کا جام پی کر انسانیت کو سرخرو کردیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی فلسفہ حسینیت پر عمل کرتے ہوئے ہمیشہ وقت کے ظالموں سے ٹکرائی ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔