Thursday, September 19, 2024

واشنگٹن ڈی سی میں نیوکلیئرسکیورٹی سمٹ شروع

واشنگٹن ڈی سی میں نیوکلیئرسکیورٹی سمٹ شروع
April 1, 2016
واشنگٹن ڈی سی(ویب ڈیسک)امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں نیوکلیئر سکیورٹی سمٹ شروع   ہوگئی امریکی صدر باراک اوباما اس دو روزہ کانفرنس  کی آخری بار میزبانی کر رہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق امریکا  کا دارالحکومت واشنگٹن ان دنوں مختلف ممالک کے سربراہوں  اور دیگر حکام کی مہمان گاہ بنا ہواہےجہاں جوہری سلامتی سے متعلق عالمی کانفرنس شروع ہوچکی ہے۔ دوروز تک جاری رہنے والی اس کانفرنس میں پچاس سے زائد ممالک کے وفود شریک ہیں  جو ایٹمی  پھیلاؤ کے خطرات اور ان سے بچاؤ کے طریقوں پربات چیت  کریں گے امریکا کے صدر باراک اوباما  چوتھی اور آخری بار اس کانفرنس کی میزبانی کررہے ہیں  وزیر اعظم نواز شریف نے گلشن اقبال پارک لاہور میں ہونے والے دھماکے کے باعث دورہ امریکا منسوخ کردیا تھا  ان کی جگہ طارق فاطمی اس کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے جوہری مواد کی نگرانی کے لیے عالمی سطح کی حکمت عملی درکار ہے  دوسری طرف روس نےکانفرنس کوغیراہم قراردیتےہوئےاس میں شرکت سے انکارکردیاتھا۔