Tuesday, September 27, 2022

واشنگٹن: ڈرون کی پرواز، وائٹ ہاؤس کی بندش کا باعث بن گئی، وائٹ ہاؤس دو ماہ کے دوران دوسری بار بند ہوا

واشنگٹن: ڈرون کی پرواز، وائٹ ہاؤس کی بندش کا باعث بن گئی، وائٹ ہاؤس دو ماہ کے دوران دوسری بار بند ہوا
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی حکام کو جمعہ کے دن اس وقت وائٹ ہاؤس کی سیکیورٹی سخت کر کے اسے بند کرنا پڑ گیا جب اس کے قریب ایک ڈرون محو پرواز تھا۔ امریکی فیڈرل حکام کے مطابق وائٹ ہاؤس کو جمعہ کے دن دوپہر کے وقت تھوڑی دیر کیلئے بند کرنا پڑا جب ایک ڈرون اس کے قریب محو پرواز تھا تاہم تھوڑی ہی دیر بعد صورتحال معمول کے مطابق ہو گئی۔ ایک عہدیدار نے نام مخفی رکھنے کی درخواست پر بتایا کہ دو ماہ کے دوران دوسری بار ڈرون کی پرواز کی وجہ سے وائٹ ہاؤس کوبند کرنا پڑا ہے۔ پچھلے ماہ خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے وائٹ ہاؤس کے باہر ایک شخص کو ڈرون اڑانے پر گرفتار کیا تھا جبکہ جنوری میں ایک سرکاری اہلکار کا کواڈ کاپٹر وائٹ ہاؤس کے لان میں اتر گیا تاہم اس وقت صدر اوباما وائٹ ہاؤس میں نہیں تھے۔