Wednesday, October 5, 2022

واشنگٹن : وائٹ ہاؤس میں مشتبہ پیکٹ کی اطلاع پر سکیورٹی حکام کی دوڑیں لگ گئی

واشنگٹن : وائٹ ہاؤس میں مشتبہ پیکٹ کی اطلاع پر سکیورٹی حکام کی دوڑیں لگ گئی
  واشنگٹن (ویب ڈیسک)واشنگٹن میں امریکی ایوان صدر  وائٹ ہاؤس میں مشتبہ پیکٹ کی اطلاع پرایک بار پھر سکیورٹی حکام کی دوڑیں لگ گئیں مشتبہ پیکٹ کی اطلاع پر وائٹ  ہاؤس کو لاک ڈاؤن کردیا گیا۔ ۔تفصیلات کےمطابق وائٹ ہاوس کے ارد گرد آئے روز کوئی نہ کوئی ایسا واقعہ رونما ہوتا ہے جس سے سکیورٹی حکام کی دوڑیں لگ جاتی ہیں ۔ چند روز قبل وائٹ ہاوس کے باہر ایک شخص نے فائرنگ کردی تھی جس کے بعد سکیورٹی حکام کی دوڑیں لگی تھیں ،کبھی کوئی ڈرون وائٹ ہاوس میں گرجاتا ہے ۔آج پھر وائٹ ہاوس کے باہر مشتبہ پیکٹ نے سکیورٹی حکام میں تھرتھلی مچادی ۔پیکٹ کی اطلاع ملتے ہی وائٹ ہاوس کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا ۔جبکہ  سیکورٹی حکام نے وائٹ ہاوس کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں ۔