Friday, August 19, 2022

واشنگٹن میں پینٹاگون کے باہر بس اسٹیشن پر حملہ ، چاقو کے وار سے ایک سکیورٹی افسر ہلاک

واشنگٹن میں پینٹاگون کے باہر بس اسٹیشن پر حملہ ، چاقو کے وار سے ایک سکیورٹی افسر ہلاک
August 4, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پینٹاگون کے باہر بس اسٹیشن پر حملے کا واقعہ پیش آیا جس میں چاقو کے وار سے ایک سکیورٹی افسر ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پینٹا گون آفیسر پر حملہ کرنے والے کو سیکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد پینٹا گون کے گرد عارضی طور پر لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ حملہ آور کی شناخت آسٹن ولیم لینز کے نام سے ہوئی ہے۔ آسٹن ولیم لینز کی عمر 27 سال تھی اور تعلق جارجیا سے تھا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔