Tuesday, February 20, 2024

واشنگٹن ، سینیٹرز نے ترک صدر سے گرفتار امریکی پادری کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا

واشنگٹن ، سینیٹرز نے ترک صدر سے گرفتار امریکی پادری کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا
April 21, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی سینیٹ کے دو تہائی ارکان نے ترک صدر سے امریکی پادری کو رہا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ سینیٹرز کے دستخط والا خط ترک صدر کو بھجوا دیا گیا۔ ترکی میں امریکی نژاد پادری کو 35 سال قید کی سزا دیئے جانے پر دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی آ رہی ہے۔ پادری اینڈریو ترکی میں 20 سال سے رہائش پذیر اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2016 کی ناکام بغاوت میں باغی گروپ کی مدد کی تھی۔ گرفتار پادری کی رہائی کیلئے 66 امریکی سینیٹرز نے اپنے دستخطوں کے ساتھ ترک صدر کو خط بھیجا ہے جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا کہ امریکی پادری کو رہا کیا جائے۔ اینڈریوکی گرفتاری دونوں ملکوں کے تعلقات پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔