Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

واشنگٹن اوپن ٹینس،ڈونلڈینگ نے سٹین واورینکا کو شکست دیدی

واشنگٹن اوپن ٹینس،ڈونلڈینگ نے سٹین واورینکا کو شکست دیدی
August 1, 2018
واشگنٹن ( 92 نیوز ) واشنگٹن اوپن ٹینس  کا میلہ جاری ہے جس میں دلچسپ مقابلے کے بعد امریکا کے ڈونلڈ ینگ نے سوئٹزرلینڈکےسٹین واورینکا کو شکست دے دی۔ پہلے سیٹ میں ڈونلڈ ینگ نے شاندارکھیل پیش کرتے ہوئے چھ،چار سے فتح سمیٹ کر میچ میں برتری حاصل کر لی،دوسرے سیٹ میں سوئس ٹینس اسٹار نے شاندار کم بیک کیا اور ٹائی بریکر پر سیٹ جیت کر حساب برابر کر دیا۔ آخری اور فیصلہ کن سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں نے جیتنے کی بھر پور کوشش کی،لیکن ٹائی بریکر پر امریکا کے ڈونلڈ ینگ نے کامیابی سمیٹ کر میچ اپنے نام کیا ۔ امریکن ٹینس اسٹار کی جیت کا اسکور چھ،چار،چھ،سات اورسات،چھ رہا۔